وزیر اعلیٰ کی کوشش سے ریگولر بجٹ میں 38فیصد، گندم سبسڈی کیلئے 18ارب مختص ہوئے، ایمان شاہ
گلگت(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاق میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا مالی مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا جس کے مثبت ثمرات سامنے آگئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششوں کے باعث آئندہ مالی سال 25-2024 کے ریگولر بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا اور پہلی مرتبہ گندم سبسڈی مد میں 17 ارب روپے مختص کئے گئے
پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بجٹ ریلیز ہوا جس سے خطہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی آئیگی میٹ دی پریس سے خطاب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قائدانہ صلاحیت اور کوششوں کی وجہ سے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کیلئے ریگولر بجٹ کا حجم 83 ارب 87 کروڑ 2 لاکھ مختص کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سالہ کی نسبت موجودہ مالی سال 25-2024 کے ریگولر بجٹ میں تقریباً 23 ارب کا اضافہ ہوا ہے جس میں رواں مالی سال کے 18 ارب روپے بجٹ کا خسارہ بھی وفاقی حکومت نے ادا کیا تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی نے پوری ٹیم کے ہمراہ وفاق میں گلگت بلتستان کا مالی مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جس سے خطہ میں مالی مسائل کسی حد تک کم ہونگے اور گلگت بلتستان کی ترقی کا جانب گامزن ہوگا
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کئے مگر موجودہ حکومت نے بہترین انداز میں خطہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور اقدامات بروے کار لائے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے بلتستان ڈویژن کا تفصیلی دورہ کرکے کھرمنگ کے آخری کونے تک جاکر لوگوں کے مسائل کو سنا اور حل طلب مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے
وزیراعلی گلگت بلتستان کی بیماری کو لیکر تنقید کرنے والوں کو آج پتہ چل گیا ہوگا کہ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل حاجی گلبر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور مثبت ثمرات سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہ گلگت بلتستان گرین ٹوریزم کو لیکر تنقید کرنے والے اپوزیشن کے دوستوں کو نیشنل سیکورٹی کے ورکشاپ میں عسکری حکام نے جس کھلے انداز میں بریفنگ دی اور تمام تر حقائق اور کو سامنے رکھا
اس سے یقینی طور پر اپوزیشن کے رہنما گرین ٹوریزم کی افادیت کو سمجھ گئے ہونگے اور موقع پر اپوزیشن کے موجود رہنما عسکری حکام کی طرف سے گرین ٹوریزم پر دی جانے والی بریفنگ سے مطمعن ہوگئے ہیں
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ حوالے صوبائی عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ماضی میں بجلی بحران پر قابو پانے کے نام پر ڈیرھ ارب روپے قومی خزانے کے جھونگ دئے گئے مگر نتیجہ صفر رہا اس سال موجودہ حکومت نے بجلی کے حوالے بہترین منجمنٹ کیا اور قومی خزانے کے خطیر رقم کو ضائع ہونے بچایا اور پاور کے زیر التواء منصوبوں کو فوری تکمیل تک پہنچانے پر توجہ دیا اس سال کے آخر تک گلگت میں 28 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اور عوام کو بجلی کے حوالے سے ریلیف ملیگا
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور خودساختہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے جلد کریک ڈاون کا آغاز ہوگا اور حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں فیڈل پی ایس ڈی پی کے منصبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ تمام ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت تیزی سے مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی اور اس حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعقلہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کئے ہیں۔