اہم ترینگلگت بلتستان

کوہستان، میں گاڑی کھائی میں جا گری3مسافر جاں بحق،دو زخمی

گلگت (وطین نیوز)ریسکیو 1122 کوہستان سے موصولہ اطلاع کے مطابق تحصیل پٹن گلگن نالہ کے مقام پر گاڑی نمبر AL-1096 سوات سے چلاس جانے والی موٹر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں ایمبولینسس بمعہ میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچی اور پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے 05 افراد کو جائے حادثہ سے نکالا۔

حادثے میں 2 افراد زخمی جبکہ 3 موقع پر جان بحق ہوئے، زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹروں کی ہدایات پر 2 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں سوات منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button