اہم ترینگلگت بلتستان

روالپنڈی میں شہید سیف الرحمن کی برسی کی تقریب

اسلام آباد (وطین نیوز)گلگت بلتستان میں قیام امن شہید سیف الرحمن کے خون کا صدقہ ہے۔ راولپنڈی میں تقریب سے مقررین کا خطاب سکستھ روڈ رالپنڈی پر پرشہید امن سیف الرحمن کی برسی ی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں مقررین نے شہید سیف الرحمن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کہاایک ایسے پر آشوب دور میں جب گلگت بلتستان میں مذہبی شدت پسند فرقہ وارانہ بنیاد پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے شہید سیف الرحمن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے گلگت بلتستان میں امن کا قیام ممکن بنایا، یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ آج اگر گلگت بلتستان میں امن ہے تو یہ شہید یف الرحمن کے خون کا صدقہ ہے۔ شہید سیف الرحمن امن کیلئے اپنا خون دیکر امر ہوگئے۔ مقررین نے اس عہد کا بھی اعادہ کیا کہ شہید کے امن کے مشن کی ہر حال میں تکمیل کی جائیگی۔ شہید سیف الرحمن نے نہ صرف امن کی خاطر قربانی دی بلکہ اپنی زندگی میں عوام کی خدمت کا شاندار رکارڈ قائم کیا، وہ غریبوں کے ہم نواہ تھے اورتعمیر و ترقی کا ویژن رکھتے تھے۔

آج مسلم لیگ ن ان کی اس سوچ کے ستون پر کھڑی ہے کہ امن کے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہے گلگت بلتستان میں شہید امن کے بھائی حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ثابت کیا کہ وہ شہید امن کے اسی فلسفے پر کاربند ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ شہید امن کی شہادت کیبعد ان کے بھائی نے پارٹی سنبھالی اور شہید کے مشن کو آگے بڑھایا۔شہید امن کے بھائی حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے پانچ سالہ در حکومت میں گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنایا اور ساتھ تعمیر و ترقی کا شاندار رکارڈ قائم کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن امن کا ضامن ہے۔ گلگت بلتستان ہویا کراچی،وزیرستان ہویا بلوچستان اگر کہیں امن قائم ہوا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہوا ہے۔ مقررین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ میاں شہبازشریف کی نومنتخب حکومت بھی ملک کو حالیہ شورش اور بد امنی سے نجات دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ایک بار پھر تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوجائے گی۔

برسی کی تقریب میں شہید امن سیف الرحمن، ممتاز مسلم لیگی رہنما راجہ وقار ممتاز کی مغفرت کیلئے دعا کی اور حالیہ وزیرستان دہشت گردی واقعے کی مذمت کی اور واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی مغفرت کی دعا کی۔ تقریب سے صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اشرف صدا، انجینئر محمد نظر سابق ٹکٹ ہولڈر غزر حلقہ 2 محمد سلیمان صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اسلام آباد،شیرین اختر سابق ممبر جی بی اسمبلی، رفیع اللہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان راولپنڈی انجینئرشبیر صدر پاکستان مسلم لیگ ن کھرمنگ، برکت جمیل سابق پارلیمانی سیکرٹری، عابد دیدار، اور ناصر جمال وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی اسلام آباد نے خطاب کا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button