اہم ترینگلگت بلتستان
ایم ڈبلیو ایم کا متاثرین ائیر پورٹ کے دھرنے کی حمایت کا اعلان
گلگت (وطین نیوز)متاثرین ائیر پورٹ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔عدالتی فیصلوں کو نظر اندار کرنا سنگین جرم ہے۔ اہم ڈبلیو ایم ہراول دستے میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ معاملہ سینٹ میں بھی اٹھائیں گے۔
شیخ نئیر عباس مصطفوی سینئیر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے وفد کےہمراہ متاثرین آئیر پورٹ کے ساتھ آظہار یک جہتی کرنے دھرنے میں پہنچ گئے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ائیر پورٹ کیلئے زمین دیکر اہل محلہ نے ایثار و قربانی کی عظیم مثال پیش کی ہے۔ مگر عدالتی فیصلوں کے باوجود ان کو تاحال حق سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین ائیر پورٹ کی سمری تیار کرے اور وفاق سے ان کا جائز مطالبہ حل کرائے۔ بصورت دیگر ایم ڈبلیو ایم متاثرین کے ہر احتجاج میں ہراول دستے میں شامل ہو گی۔ وفد میں غلام عباس صوبائی ترجمان عارف حسین قنبری صدر ضلع گلگت سید قائم علی شاہ سیکریٹری تبلیغات امجد علی سینئر نائب صدر ضلع گلگت اسرار حسین ڈپٹی سیکریٹری یوتھ شامل تھے۔