اہم ترینگلگت بلتستان

کے آئی یو، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل ملازمت سے سبکدوش ہو گئے

گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ملازمت سے فارغ ہوگئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس حوالے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

الوداعی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر خلیل احمد کی شخصیت میں لیڈرشپ کی بہترین صلاحتیں موجود تھیں۔یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ان کے مثالی کردار کبھی بھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔

جامعہ کی کامیابی میں ان کی بے پناہ قربانیاں شامل ہیں۔ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی شخصیت میں اصول پسندی،کام سے مخلص اور تعمیری وژن کی صفت نمایاں تھی۔اس سے قبل الوداعی تقریب سے مدت ملازمت مکمل کرنے والے ڈاکٹر خلیل احمدنے اپنے تعصورات بیان کرتے ہوئے کہاکہ کے آئی یوہماراگھر ہے اس گھرکی تعمیروترقی کے لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مزید کام کرنا ہوگا۔یہ گھر جہاں ہمیں مستقبل کے معمار دیتاہے وہی ہمیں رزق بھی فراہم کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملازمت کے دوران کوشش کی کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کوجامعہ کی ترقی کے لیے بروکار لاؤں۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر تعظیم اختر،ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر منظور علی،ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر آصف خان،سینٹ کے ممبر و شعبہ آئی آر کے ہیڈ ڈاکٹر افتخار علی،اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA)کے صدر ڈاکٹر اسماعیل سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطا ب میں مدت ملازمت پوری کرنے والے ڈاکٹرخلیل احمد کے جامعہ کے لیے دی جانے والی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ڈاکٹر خلیل احمد نرم مزاج، اصول پسند اور قابل ترین آفیسرتھے۔

الوداعی تقریب کے آخر میں فیکلٹی اور مینجمنٹ اسٹاف کی طرف سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹرخلیل احمد کوپھولوں کا گلدستہ سمیت روایتی ٹوپی بھی پیش کیاگیا۔واضح رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مدت ملازمت پوری کرنے والے ڈاکٹر خلیل احمد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مدت ملازمت کا آغاز2002 میں بحیثیت شعبہ جیولوجی کے سربراہ سے کیا۔ بعدازاں 2013کو پروفیسر بن گئے۔دو سال بعد ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بن گئے۔

اس کے علاوہ 2018کو قائم مقام وائس چانسلر کی زمہ داری پر بھی کام کیا اور 2019میں قراقرم گریجویٹ سکول کے ڈائریکٹر کی زمہ داری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ کئی پراجیکٹ پربھی کام کئے ہیں۔اس سے قبل وائس چانسلر نے کے آئی یو بورڑ کی آٹو میشن اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بورڑ آٹومیشن کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button