اہم ترینتعلیم و صحتگلگت بلتستان
شلتر گاوں میں سول ڈسپنسری کیلئے سائٹ سیلکشن مکمل ہوگئی, جلد کام شروع کیا جائےگا، ڈاکٹر نواب خان
استور (طاہر یوسف ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )استور ڈاکٹر نواب خان نے کہا ہے کہ ڈشکن یونین کونسل شلتر گاوں میں بڑی تعداد میں لوگ رہائش پزیر ہیں لیکن پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس ایریا میں صحت کی سہولیات موجود نہ تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک گولی کے لیے بھی استور ہیڈکواٹر آنا پڑتا تھا اب ڈسپنسری کے قیام سے لوگوں کو صحت کی سہولیات بہم فراہم کی جا سکیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار استور محبوب عالم نے ڈی ایچ او استور محمد نواب کے ہمراہ شلتر ایریا میں سول ڈسپنسری کیلئے سائٹ سیلکشن کرلیا۔ انہوں نے اہلیان علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈسپنسری کے قیام سے لوگوں کو صحت کی بہم سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں بنیادی صحت کی سہولیات انکے گھر کی دہلیز پر فراہم آئیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلعے کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں اصلاحات کر رہے ہیں ،خستہ حال ہسپتالوں اور ڈسپنسریز بلڈنگ کی مرمت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے اپنے ضلع میں تمام تر طبی سہولیات فراہم ہوں،شلتر ایک مضافاتی علاقہ ہے جہاں پر بسنے والی لوگ جو اپنے علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے سرکاری سطح پر علاج کرانے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں اور جلد از جلد ڈسپنسری کا کام مکمل کر لیا جائےگا۔
اس موقع پر اہلیان علاقہ نے صوبائی گورنمنٹ منسٹر شمس الحق لون ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نواب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات بہم ملینگی یہ علاقہ عرصہ داراز سے سخت پسماندگی کا شکار تھا ۔