اہم ترینگلگت بلتستان

جرائم کا سدباب،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی گلگت

گلگت (وطین نیوز)ڈی آئی جی رینج راجامرزاحسن نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کے جان ومال کی تحفظ کے ذمہ دار ہیں اور پولیس عوام کے محافظ ہیں جرائم کے سدباب کیلئے پولیس ہروقت چوکس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میجر (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں کور کمیٹی کنٹونمنٹ ایریاگلگت کے ایک وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام تھانوں میں رپورٹنگ روم بنایاگیا ہیاور تمام رپورٹنگ کو سنٹرلائز کردیاگیاہے کوئی بھی درخواست کسی بھی تھانے سے آن لائن افسران بالا تک رسائی کو ممکن بنایا ہے اور اس پر فوری ایکشن بھی لیاجائے گا۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلی بار اس قسم کا جدید نظام متعارف کرایاگیاہے۔ خدمت مرکز کے زریعے ڈرائنگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنانیکاکام انتہائی سہیل بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرطرح کے جرائم کو روکنے کیلئے پولیس اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھارہی ہے اگر کوئی ملزم عدالت سے چھٹ جاتاہے تواس میں پولیس قصوروار نہیں ہوسکتی۔ڈی آئی جی حسن نے مزید کہا کہ گلگت کو سیف سٹیکا درجہ دیاگیاہے شہریوں کو مزید تحفظ دینے کیلئے 700 سی سی کیمرے عنقریب گلگت شہر اور کنٹونمنٹ ایریا جوٹیال میں مختلف مقامات پر نصف کردیئیجائیں گے۔

تھانوں میں ایماندار ایس ایچ اوز تعینات کئیجارہیہیں جہاں سے عوام کو تحفظ کا احساس ملیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ وہ واحد ادارہ ہے جو خوداحتسابی کاعمل اپنے سے شروع کرتاہے ماضی میں ٹھوس شکایتوں پر کئی پولیس افسران اور جوان ملازمتوں سے برخاست ہوگئے ہیں کسی اور محکمے میں اس قسم کی مثالیں نہیں ملیں گی۔ وفد کے کیمطالبے پر ڈی آئی جی نے یقین دلایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کوفعال بنایا جائیگااور ہرمحلیسے متعبراور بااثر افرادکو شامل کئے جائیں گے۔ اور ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً نشتیں بھی ہوں گی۔ یہی لوگ منشات کے روک تھام کیلئے موثر ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button