گلگت شہر میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات اٹھائینگے، ڈپٹی کمشنر
گلگت (وطین نیوز)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آٹے کے مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت، ایکسیئن جنریشن گلگت، سی ایس او گلگت، نپورہ بسین کے علماء کو نسل اور عمائدین اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں بجلی پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے گرمیوں کے دنوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔
آٹے کے سروے کو جلداز جلد مکمل کئے جائینگے کسی بھی مقام پر ڈیلر کسی قسم کی کوتاہی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ نپورہ بسین کے علماء کونسل اور عمائدین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے۔
نپوربسین میں چندگھروں کے پاس اسپیشل لائن ہیں بسین ہسپتال سے تنخواہ لینے والے ڈاکٹرز دیگر مقامات پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈیلراپنی من مانی کر رہے ہیں آٹے کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہے اوردیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کر دیا۔
ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کار گاہ پاور ہاؤس سے چار یونٹ بجلی کی ترسیل کی جا رہی ہے ایک یونٹ کی مشین خراب ہونے کی وجہ سے مسائل در پیش ہوئے ہیں اس مشین کی مرمت گلگت میں ممکن نہیں ہے اس مشین کو لاہور میں ٹھیک ہو جائیگی یہ ایشوز جنریشن کا ہے اس کے ساتھ ساتھ رات کے 11 بجے بجلی کی لوڈ میں کمی آجاتے ہے کارگاہ فیز سکس میں بھی مشین خراب ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کو سی ایس او گلگت نے بھی آٹے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلر کمیونٹی کی سفارشات کے تحت رکھا جاتا ہے اگر کسی بھی ڈیلر سے کسی قسم کی کوتاہی ہوئی ہے تو بتائیں اُس کے خلاف کاروائی کی جائیگی اگر کسی بھی ڈیلر سے آٹے کی کوتاہی ٹھیک نہ ہو نے کی صورت میں فوری طور پر اُس ڈیلر کو آٹا واپس کریں ضلع بھر میں سروے کا کام کا آغاز ہو چکا ہے نپورہ بسین والے سے اپنا بائیو میٹرک کرائیں اور اب تک بائیو میٹر ک 75% مکمل ہو چکا ہے باقی جلداز جلد مکمل کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کریش پلاٹ رات کے 11 بجے کے بعد کھولیں گے سب ڈویژن گلگت میں دفعہ 144 کے تحت کریش پلاٹ پر پابندی عائد کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسئن واٹر اینڈ پاو، ایکسیئن جنریشن اور ایکسیئن سول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد خراب شدہ مشینوں کو ٹھیک کریں اور بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے نپورہ بسین کے علماء کونسل اور عمائدین کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تمام جائزمسائل کو فوری طور پر حل کئے جائینگے اسپیشل لائن کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور ہسپتال سے جو بھی ڈاکٹر تنخواہ لے رہے ہیں وہ تمام ڈاکٹر بسین ہسپتال میں حاضر ہو جائینگے۔ آخر میں نپورہ بسین کے علماء کونسل اور عمائدین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔