اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت کے ترقیاتی اور ٹارگٹڈاسکیموں پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،امیر اعظم حمزہ

گلگت (وطین نیوز)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ترقیاتی اور ٹارگٹڈاسکیموں کے حوالے سے منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن، ایکسیئن جنریشن گلگت، ایکسیئن سول گلگت، ڈی ایچ او گلگت، تحصیلدار جگلوٹ، ایس ڈی او بلڈنگ ڈویژن گلگت، ایس ڈی او بی اینڈ آر گلگت ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کے آفیسر ان نے شرکت کی۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گلگت کے ترقیاتی اور ٹارگٹڈاسکیموں کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ان سکمیوں کو جلداز جلد مکمل کرانے کے لئے تمام تر وسائل برؤئے کار لائیں جائینگے اور تمام محکموں کے ذمہ داران اپنی سکیموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔

اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں کی ترقیاتی اور ٹارگٹڈ اسکیموں کی سائٹ سلیکشن نہیں ہوئی ہے اُن محکموں کے ذمہ داران متعلقہ سب ڈویژ ن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے ساتھ ملکر سائٹ سلیکشن کو یقینی بنائیں گے اور جن محکموں کے ترقیاتی منصوبے زیر التوا کا شکار ہیں وہ بھی محکمے متعلقہ سب دویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز سے ملکر موقع کا جائزہ لے کر التوا کا شکار ان ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں

ڈپٹی کمشنر گلگت نے تین سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں کے سائٹ سلیکشن اور التور کے شکار منصوبوں کے حوالے سے سائٹ سلیکشن کریں اور زیر التوا سکیموں کی تکمیل کے لئے موقع کا جائزہ لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button