اہم ترینگلگت بلتستان

ججز کی تقرری، کوآرڈنیٹرز کی بھرتی، سکریٹریوں کے تبادلوں پر تحفظات، حکومت کو 10کی مہلت دیتے ہیں،امجد حسین ایڈوکیٹ

گلگت (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے سنٹرل پریس کلب گلگت میں اپنے دیگر پارٹی رہنماؤں ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نمائشی طور گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ہے وزیر اعلیٰ ہم سے مشاورت کئے بغیر نظام چلا رہے ہیں اگر گلگت بلتستان کو بلوچستان اور آزاد کشمیر طرز چلانے سے باز نہ رہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

حاجی گلبر حکومت کو ہم 10 دن کی مہلت دے رہے ہیں ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے تو ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر اور بلوچستان کی طرح چلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس قسم کے حرکتوں کی وجہ سے آزاد کشمیر و بلوچستان میں ملک کے خلاف نعرے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک گریڈ ون کی پوسٹنگ بھی نہیں کر سکتے وزیر اعلیٰ سیکریٹریوں کے پوسٹنگ میں لگے ہوئے ہیں سیکریٹریوں میں اچھے اچھے آفیسرز بھی ہیں لیکن ان کو اچھی پوسٹنگ نہیں دی جا رہی ہم ان کے بغیر مشاورت نظام چلانے سے تنگ آ چکے ہیں آئندہ دس روز تک ہمارے تحفظات کو دور نہ کئے جانے کی صورت پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

انہوں نے کہا کہ علاقے میں کوئی بھی کام میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہو رہا ہے اور مسلسل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہی فائدہ دیا جا رہا رہا اور ہمیں ایک بوتل میں بند کر دیا گیا ہے ہم نہ حکومت میں اور نہ ہی اپوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ اس کی نسبت ہم تو سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے دور میں زیادہ فائدے میں تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو نمائشی طور پر حکومت کا اتحادی رکھا گیا ہے گلبر خان کی بھی پالیسی

وہی ہے جو خالد خورشید کی تھی بیورو کریسی سمیت انتظامی پوسٹوں پر تبادلے اور کوآرڈنیٹرز کی بھرتیاں ہمیں اعتماد میں لیے بغیر کیا جارہا ہے امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں عمران نیازی کے بیانیے کو تقویت دی جارہی ہے اور دوسرے پارٹیوں کا گلہ گھونٹا جارہا ہے آج بھی تحریک انصاف کے ورکرز مستفید ہو رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ سانحہ ہوڈور میں ملوث افراد کو کیوں گرفتار نہیں کیا جارہاہے اداروں میں ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پرتوجہ کیوں نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انصاف کے لئے آپ کو ووٹ دیا تھا چھ مہینے بہت برداشت کیا مگر اب ایسا نہ ہوگا انھوں نے آخر میں کہا کہ حاجی شاہ بیگ نے میرے اوپر فرقہ واریت کا الزام لگایا ہے ان کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button