اہم ترینگلگت بلتستان

ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی غذر میں میڈیکل سٹورپز چھاپے

غذر(وطین نیوز)ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن گلگت بلتستان کی غذر میں کارروائی۔زائدالمیعاد ادویات قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

چیف انسپکٹر آف ڈرگز گلگت بلتستان حاجی عبید خان کی ہدایت پر سینئر ڈرگ انسپکٹر گلگت بلتستان خادم حسین کی نگرانی میں ڈرگ انسپکٹر غذر ڈاکٹر عبیداللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاہکوچ کے مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے۔اور ادویات کی انسپکشن کی۔ادویات کی بل وارنٹیز،معیاد،نارکاٹکس ریکارڈ چیک کیا۔دوران انسپکشن زائدالمعیاد ادویات برآمد ہونے پر قبضے میں لے کر کوالٹی کنٹرول بورڈ میں پیش کرنے کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے نمونے بھی حاصل کئے گئے اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادئیے گئے۔اس دوران سینئیر ڈرگ انسپکٹر خادم حسین اور ڈرگ انسپکٹر غذر ڈاکٹر عبیداللہ کا کہنا تھا کہ تمام میڈیکل سٹوروں کو معیاری ادویات کی فراہمی، بل وارنٹیز، نارکوٹک میڈیسن کا رکارڈ رجسٹر مینٹین رکھنے اور کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنانے کے سخت ترین احکامات دئیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ ایکٹ 1976 کی کسی بھی قسم کی وائیلیشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button