اہم ترینگلگت بلتستان

بجلی کی بندش کیخلاف کشروٹ میں احتجاج، مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل

گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت میں جاری بجلی کا بحران دن بہ دن سنگین صورت اختیار کر گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر 22 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف صارفین کا احتجاج بھی معمول بن چکا ہے۔

طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کشروٹ میں عوام نے روڈ بند کرکے سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے محکمہ برقیات کے خلاف سخت نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا بجلی کی طویل بندش سے شہری ذہنی ازیت کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ بجلی بند ہو نے سے لائن میں پانی کی سپلائی کی فراہمی بھی معطل ہو جاتی ہے اور علاقے میں دس دن سے بجلی بند ہے۔

اہلیان علاقہ ملک محمد سلیم،سجاد حسین،صفدر، احتشام احمد و دیگر نے روزانہ بجلی کی طویل بند ش پر احتجاج کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مذکورہ فیڈر پر بجلی بند کر نیکا سلسلہ بند کیا جا ئے بصورت دیگر محکمہ برقیات کے آفس کا گھیراؤ کیا جا ئے گا ان کا مزید کہنا تھا موسم میں بہتری کے باوجود گلگت اورگردونواح میں محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج کر پہنچ گیا ہے

مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی دن کے اوقات میں بجلی بند ہونے کے باعث جہاں گھریلوے معاملات متاثر ہوتے ہیں وہیں کاروباری لوگوں سمیت دیگر شہری بھی شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا متعدد بار متعلقہ حکام کوشکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی سمیت دیگر حکام سے نوٹس لے کر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button