اہم ترینگلگت بلتستان

اسلامی تحریک کا سوست پورٹ پر ایف بی آر کے ٹیکسز معاملے یپر حکومت کو پر خراج تحسین

گلگت(وطین نیوز)اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رابطہ کمیٹی کے سربراہ شیخ مرزا علی کا وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات، حالیہ دنوں سوست میں دھرنا ٹیکسز کی صورتحال کو بہتر انداز میں ایف۔بی۔ار کے ساتھ معاملات طے کرنے پر داد بھی دی۔

شیخ میرزا علی نے کہا کہ گندم سبسڈی کٹوتی کی خبریں گردش کررہی ہے جو کسی بھی صورت گلگت بلتستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے اس حوالے سے موثر اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ساتھ ساتھ اٹا حصول کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے ہم ہرگز مخالف نہیں ہے مگر ایمرجنسی میں عوام پر بوجھ ڈالنا اور تمام افراد کا ڈیٹا مہیا کرنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے شہر میں لوگ اس حوالے سے ہوشیار ہیں اور پہلے سے ہی اپنا مکمل ڈیٹا رکھتے ہیں ان کے لئے آسانی ہے مگر دور داراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے لہذا عوام کی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کی ٹیموں کو گھر گھر بھیج کر سروے کرانے کی اشد ضرورت ہے

اس کے علاوہ حالیہ دنوں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں خاص طور پر استور میں متاثرہ علاقوں میں بہت زیادہ مالی اور دو قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے جوکہ بہت دکھ کا مقام اور ہم ان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور انشاء اللہ ہم سے جو بھی ہوسکا ضرور کرینگے لہذا اس حوالے سے حکومت کو فوری عملی اقدامات کرنے ضرورت ہے

جس پر وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان نے وفد کی آمد پر شکریہ اور عوامی اہم ایشوز پر آگاہی کرنے ان ایشوز کے فوری حل کے لئے دلچسپی اور درد رکھنے پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان تمام عوامی مسائل جوکہ شیخ میرزا علی اور ہمارے نئے کواڈینٹرز نے نشاندہی کرائی ہے ان کے فوری حل کے لئے انشاء اللہ عملی اقدامات اٹھائینگے اور آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے محکوم اور مظلوم عوام کی جو بھی مشکلات ہیں وہ ہماری اپنی ہی مشکلات ہیں جن کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن عملی کوشش کرونگا

وزیر اعلیٰ صاحب نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک ہماری اتحادی اور گلگت بلتستان کے لیے درد رکھنے والی عوامی پارٹی ہے انشاء اللہ ملکر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کام کرینگے۔ آخر میں شیخ مجرزا علی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کا ٹائم دینیاور عوامی ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button