یوایس میں فل برائٹ سکالرشپ کے عنوان پر کے آئی یو میں سیشن

گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یونائیٹڈ اسٹیٹس میں فل برائٹ سکالرشپ کے موقع کے عنوان پر شاندار آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق آگاہی سیشن کے افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کیا۔
سیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرکے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جامعہ قراقرم یونائیٹڈا سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف تعلیمی وتحقیقی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوایس ایڈنے کے آئی یو میں طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے وظائف دینے سمیت اسٹیٹ آف آرٹ فیکلٹی آف ایجوکیشن کی بلڈنگ تعمیر کرکے دیاہے۔وائس چانسلر نے اہمیت کے حامل سیشن کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد بھی پیش کیا۔
اس سے قبل یوایس میں فل برائٹ سکالرشپ کے مواقع پر یونائیٹڈا سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف) کے شہرام نیازی،پروگرام ڈائریکٹر سلیم، المینائی منیجر مظہر ایوان نے پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ وطالبات کو آگاہ کیا اور فل برائٹ انڈرگریڈ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی کے لیے موجود سکالرشپ کے موقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔یاد رہے کہ سیشن کااہتما م فل برائٹ جی بی چیپٹر اور کے آئی یو پرووسٹ آفس کے زیر سائیہ وائی پی ڈی سی(YPDC (نے مشترکہ طورکیاتھا۔