اہم ترینتعلیم و صحتگلگت بلتستان

آرمی پبلک سکول دیامر کے داخلوں کے امتحان میں 5سو سے زائدطلباء کی شرکت

دیامر (نمائندہ خصوصی) ضلع دیامر کے دور افتادہ اور شہری ایریازکے جماعت پنجم پاس اور ششم میں پڑھنے والے مستحق طلباء کا آرمی پبلک سکولوں میں داخلے کے میں پانچ سو سے زیادہ طلباء شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق فورس کمانڈر ایف سی این اے جنرل کاشف خلیل کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان سکاوٹ کے زیر اہتمام آج ضلع بھر کے منعقدہ چاروں ٹیسٹ سنٹرز ہا ئی سکول چلاس،ہائی سکول گونر فارم،ہاء سکول تانگیر اور ہاء سکول گماری داریل میں انٹری ٹیسٹ کا محکمہ تعلیم دیامر کے تعاون سے انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو سے زیادہ طلباء شریک ہوئے۔

محکمہ تعلیم دیامر کے زمہ داران،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جوہر علی،متعلقہ پرنسپلز کی طرف سے ڈائریکٹر ایجو کیشن فقیراللہ کی سر پرستی میی بہترین تعاون پر ونگ کمانڈر کرنل عامر زیب نے ایف سی این ایاور جی بی سکاوٹس کے ڈی جی اور کمانڈر ٹاسک فورس کرنل غازی کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پاک آرمی نے دیامر میں تعلیم اور تعلم کے عمل میں پچھلے پانچ سالوں سے جہاد جاری رکھا ہواہے۔اس ضمن میی اب تک دیامرکے سات سو سے زائد مستحق طلباء وطن عزیز کے عسکری اداروں میں مفت تعلیم حصل کر رہے ہیں۔جس پر ضلع دیامر کے غیور اور علم دوست عوام پاک فوج بالخصوص ایف سی این اے کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button