اہم ترینگلگت بلتستان

جامعہ قراقرم، 72طلباء میں پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان نیڈ اینڈ میرٹ بیس سکالر شپ کے چیک تقسیم

گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے72 طلبہ وطالبات میں پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستا ن نیڈ اینڈ میرٹ بیس سکالرشپ کے تحت چیک تقسیم کر دیاگیا۔ شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالر شپ تقسیم کی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ان کے ہمراہ سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران،فنانشل ایڈ آفس کے زمہ داران سمیت سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات موجود تھے۔ پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستا ن نیڈ اینڈ میرٹ بیس سکالرشپ2023-2022 سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی کم وسائل کے باوجود نادار،مستحق،لائق اور باصلاحیت طلبہ وطالبات کے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سکالر شپ کی مد میں معاونت فراہم کررہی ہے۔

لہذا سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اپنی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائیں۔تاکہ سکالر شپ کا حق ادا ہوسکے۔ جامعہ میں طلباء کی کل تعداد دس ہزار ہے جن میں یونیورسٹی 17مختلف سکالر شپ کے ذریعے چار ہزار طلبہ وطالبات کو سکالر شپ فراہم کررہی ہے۔طلباء اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول میں مرکوز کریں۔جامعہ طلباء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں ہے۔

وائس چانسلر نے پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جامعہ قراقرم کے طلبا ء کے لیے سکالر شپ دینے کو سراہتے ہوئے امیدظاہر کیاکہ آئندہ بھی جامعہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر کی سربراہی میں فنانشل ایڈآفس طلباء کو زیادہ سے زیادہ سکالرشپ دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔جس کے نتیجے میں ابھی تک چار ہزار طلباء کو سکالر شپ دی جارہی ہے۔

اس تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔اس سے قبل وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے اساتذہ موجود تھے۔میٹنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹر زربواب نے ڈیپارٹمنٹ کے وژن،مشن اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ آ ف کمپیوٹر سائنسز کو جدید تقاضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button