راما، عوام کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل دینگے، گرینڈ جرگہ
استور(نمائندہ خصوصی) استور راما گرینڈ جرگہ اور ہیڈکوارٹر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہاہے اگرسرکار کی طرف سے استور راما میں گرین ٹوریزم کے نام پرعوام کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔
راما گرین جرگہ، اورہیڈکوارٹرایکشن کمیٹی کے عہدہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا استور میں سرکار راما میں موجود عوام کی زمینوں کو لیز پر دینے کی تیاری کررہی ہے جو سراسرعوام کے ساتھ ظلم ہے مختلف ہیلے بہانے سے سرکار نے عوام کی ملکیتی زمینوں پرریسٹ ہاوس، پولیس چوکی اور مسجد تعمیر کی اس حد تک عوام نے سرکار کے اس عمل کو قبول کیا اب ستم ظریفی یہ ہے کی سرکارعوام کی زمینوں کو حکمرانوں کی عیاشیوں کے لیے اس علاقے میں فیوسٹار ہوٹل بنانے کے لیے تیاری کررہی ہے جوعوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
استور راما میں موجود زمینیں عوامی چراگاہ ہے رامہ میں عوم نے محکمہ برقیات، پی ٹی ڈی سی اور لوکل گورنمنٹ کو زمینیں دی ہیں مزید ایک انچ زمین دینے کو تیار نہیں ہے لہذا سرکار مزید عوام کو تنگ نہ کریں بصورت عوام کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحریک چلائینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے سینئررہنما عباس موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا استور راما میں موجود زمینیں عوامی چراگاہ ہے راما میں عوم نے محکمہ برقیات، پی ٹی ڈی سی اور لوکل گورنمنٹ کو زمینیں دی ہیں مزید ایک انچ زمین دینے کو تیار نہیں ہے
لہذا حکومت بے جا عوام کو تنگ مت کرے ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا راما میں محکمہ جنگلات کی ایک انچ زمین نہیں ہے محکمہ جنگات نے زبردستی عوام کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرکے رامہ میں ریسٹ ہاوس تعیمرکیا وہ بھی غیر قانونی ہیں جہاں تک باڑ کا تعلق ہے وہ عوامی مطالبے پر کنزرویشن کے لیے لگوادی گی ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر استور اور دیگر آفسران کو متنبے کرتے ہوئے کہا عوام کے ساتھ ظلم وزیاتی کے لیے کوئی سہولتکاری کرنے کی کوشش کی تو عوام کی طرف سے سخت ردعمل دیا جائے گا۔راما گرینڈ جرگہ کے صدرعالم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا راما گرینڈ جرگہ کسی مخصوص لوگوں کا گروپ نہیں ہے اس جرگے میں 1500 لوگوں تمام مسلک سے شامل ہیں۔
یہ جرگہ استورعوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ حکومتی عملہ ہوش کے ناخن لے عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم اپنی جان ومال کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔گرینڈ جرگہ کے دیگر عہدادارن نے خطاب کرتے ہو حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسی نے سہولتکاری کرنے کی کوشش کی تو موجودہ ریسٹ ہاوس سمیت تمام تعمیرات جو کہ عوامی چراگاہ پر تعیمرہے اس کو بھی اکھاڑنے پر مجبور ہونگے۔