اہم ترینگلگت بلتستان

تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے فرائض انجام دیں،وزیر اعلیٰ

گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایف پی ایس سی 5th بیچ کے کامیاب ہونے والے او ایم ایس اور ڈی ایم ایس آفیسران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر اپنے خطاب میں نئے آفیسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے۔ دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان کی آبادی کم ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ خواندگی اور قابلیت کے حوالے سے گلگت بلتستان میں کوئی کمی نہیں ہے۔

آپ نے تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا فرائض ایمانداری سے انجام دینا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو گلگت بلتستان میں گورننس کی بہتری اور علاقے کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ ہمیں اپنے آئندہ نسلوں کیلئے مل کر کام کرنا ہے اور گورننس کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔

کامیاب ہونے والے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان آپ کی ٹریننگ سپریریئر سروسز اکیڈمی سے کرائے گی جس سے آپ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button