وفاق میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر عمل درآمد کرایا جائے، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط
اسلام آباد (وطین نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT)میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ تحریر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں آئی سی ٹی سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن، لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت وفاقی اداروں میں مشتہر ہونے والے آسامیوں میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے متعین کوٹے کو یقینی بنانے میں بحیثیت وزیر اعظم پاکستان آپ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے محکموں میں گلگت بلتستان کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد سے یوتھ کیلئے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جو ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔