اہم ترینگلگت بلتستان

کے آئی یو چلاس و ڈگری کالج کا دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ

چلاس (وطین نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چلاس کیمپس اور ڈگری کالج چلاس کے طلبا اور فیکلٹی پر مشتمل وفد نے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر (ڈائی ورشن ورکس) انجینئر زاہد مجید نے ڈیم کی اہمیت، اہم اہداف اور تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق طلبا ور فیکلٹی کو بریفنگ دی۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ڈیم کی تعمیر اور اہمیت و افادیت سیمتعلق سوالات بھی پوچھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے کہا کہ اس دورے سے ڈیم کی اہمیت اور تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں آگاہی ملی، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرعلاقائی اور قومی ترقی کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ڈیم سائٹ کا دورہ کرانے پر پراجیکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button