اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت، بغیر این او تعمیرات پر درجنوں افراد کو نوٹسز جاری

گلگت (وطین نیوز) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے احکامات کام کر گئیں، بلڈنگ انسپکٹرز کا شہر کے تما م سیکٹرز میں این او سی کے بغیر کمرشل اور نجی تعمیرات کرنے والے درجنوں مالکان کو نوٹسز جاری کردیے،

نوٹسز باب گلگت سے لیکر عثمان آباد بسین میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مالکان کو دے دی گئیں ہیں، بلدیہ چیف مدثر عالم کے خصوصی ہدایات پر ٹاون انجینئر میونسپل کارپوریشن گلگت کے نگرانی میں بلڈنگ انسپکٹرز کا وسیع پیمانے پر معائینہ کا عمل جاری ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ(ر) محمد اویس عباسی نے بلڈنگ انسپکٹرز پر سختی کے ساتھ احکامات دئے تھے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، میونسپل حدود میں ہونے والی تعمیرات پر نظر رکھیں، روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ دیں، جسکے بعد چیف آفیسر کے نگرانی میں ٹاون انجینئر نے بلڈنگ انسپکٹرز کو سیکٹرز تقسیم کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کے لئے پابند کردیا تھا۔

بلڈنگ سیکشن ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں درجنوں مالکان کو میونسپل حدود میں کمرشل یا نجی رہائشی تعمیرات کرنے والے درجنوں مالکان کو ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے عدالت حاضری کیلئے قانونی طور پر مراسلے جاری کئے جاچکے ہیں، بلڈنگ انسپکٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اب مافیا کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے بلدیہ گلگت سے NOC کے بغیرتعمیرہونے والے تمام عمارتوں کو قانون کے دائرے میں لاکر بلڈنگ بائی لاز کے قانون کے ماتحت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button