استاد کا پیشہ ایک مقدس، اپنے ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں، ابرار احمد میرزا
سکردو(وطین نیوز) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان احمد مرزا نے اپنے سکردو دورے کے موقع پر ہائی سکول حسین آباد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کلاسوں اور لیبارٹری کا وزٹ کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ڈی ڈی او لیاقت علی نے سکول میں کلاسوں اور لیبارٹری کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی
چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی او اور اساتذہ اور سکول میں کلاسوں اور لیبارٹری اور پڑھائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ استاد کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اور اپنے ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دیں کیونکہ قوم کے معماروں کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں جبتک اپنے پیشے سے مخلص ہوکر کام میں کریں گے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اسکے اس موقع پرچیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر بلتستان نجیب عالم،ڈائریکٹر تعلیم ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ودیگر آفیسران موجود تھے۔