کے آئی یو، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی کیخلاف یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام
گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ریلی میں کے آئی یوکے اساتذہ، طلباء و ملازمین کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔
ریلی کا آغاز کا مشرف ہال سے ہوئی۔جو مختلف شعبہ جات سے ہوتے ہوئے ایڈمن بلاک کے سامنے آخر اختتام پذیر ہوئی۔اختتام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل،پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر مظہر علی شاہ،لیکچرر راشد حسین ودیگر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو حقوق اور خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں۔اس کے تحت جہاں کہی ظلم ہوگاآواز بلند کریں۔
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطین میں اب تک چالیس ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیاہے اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر کیاہے۔اس کے باوجود بھی انسانی حقوق کے چمپئین سمجھنے والی حکومتیں خاموش تماشائی ہیں۔جو کہ قابل افسوس عمل ہے۔
مقررین نے اسرائیلی جارحیت میں تعاون کرنے والے یورپی حکومتوں سے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔تاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان سکون کی زندگی گزار سکیں۔
مزید کہاکہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔جس میں ایک ظالم اور دوسرا حصہ مظلوم کا ہے۔ہم ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حامیوں میں ہیں۔اس لئے اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں اور فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فلسطینی مسلمانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اہتمام اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے آئی یو نے کیاتھا۔