راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اسلام آباد (وطین نیوز) چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے راجہ شہباز خان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا بروز بدھ 31 جولائی 2024 کوگلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔
اس تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، کوآرڈینیٹر امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی،سیکریٹری کشمیر افئیرز و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خان خٹک،چیف جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقبال نصیر، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایوب شاہ گلگت بلتستان کونسل، محمد علی ممبر گلگت بلتستان کونسل، سید شبیہ الحسنین ممبر گلگت بلتستان کونسل اور پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا شامل تھے۔
حلف برداری کی تقریب کی میزبانی رجسٹرار سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان عاقل حسن چوہان نے کی۔ علاوہ ازیں سپریم ایپلیٹ کورٹ اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے افسران و عملہ بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور معزز مہمانوں نے راجہ شہبار خان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔