اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت، کلکٹر کورٹ میں 25کیسز کی سماعت، 12پر فیصلے سنا دئیے گئے

گلگت (وطین نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈیشنل کلکٹر گلگت عارف حسین نے آج بدھ کے روز زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے حوالے سے کلکٹر کورٹ لگایا۔

ایڈیشنل کلکٹرگلگت نے (25) کیسز کی سماعت کی جن میں سے12 کیسزکے فیصلے سنائیں 08 کیسز کے حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹس طلب کیا۔اور05کیسز کے فریقین پیشی سے غیر حاضر تھے۔

ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے کورٹ کے سماعت کے دوران تینوں سب ڈویژنوں کے تحصیل آفس کے مختلف موصع جات کے پٹواریان کو ریکارڈ مال کے ہمراہ طلب کر کے ریکارڈ مال کی روشنی میں فیصلے جاری کئے۔ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے ڈسٹرکٹ قانونگو ڈی سی آفس گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 کیسزکے فیصلے صادر کئے گئے ہیں ان فیصلوں کے عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں سماعت کرتے ہوئے 12کیسز کی فیصلے جاری کرتے ہوئے08 کیسز کے حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان12 کیسز کی ریکارڈ مال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ کلکٹر کورٹ جلداز جلد ارسال کریں تاکہ ان کیسز کے بھی فیصلے جاری کئے جائینگے۔

ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے فیصلے جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر میری اولین ذمہ داری ہے۔دیگر پانچ کیسزکے سائلان پیشی سے غیر حاضر رہنے پرایڈیشنل کلکٹر گلگت موقع پر ڈی کے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ کیسز کے فر یقین کو نوٹسز جاری کریں تاکہ وہ آئندہ پیشی پر حاضر ہو جائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کیسز کو خارج کیا جائے گا۔

دوران پیشی سائلان /پیشی کنندگان نے بھی ایڈیشنل کلکٹر گلگت کے فیصلوں پرمطمئن ہوکران کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں درستگی ریکارڈ، بحالی انتقالات،شجرہ نسب،اپیل،اخراج ملکیت، منسوخی انتقالات، حوالگی رقبہ اور دیگر زمینوں سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button