اہم ترینگلگت بلتستان
ہنزہ، کرنل(ر) عبید اللہ بیگ کا ثمر قند کول مرمت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
ہنزہ (وطین نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کول ثمرقند کا دورہ۔ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کا نوشیروان ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ہنزہ کے ہمراہ کول ثمر قند کا دورہِ کیا جہال پر انہوں نے اپنے اے ڈی پی میں رکھی گئی اسکیم کا معائینہ کیا۔
معیاری کام اور کام کے رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ بروقت عوام کو آبپاشی کیلئے پانی واگزار ہو اور زراعت کے شعبے کو کوئی نقصان نہ ہو۔ ممبر اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے اگلے ہفتے اس سیکم کو دوبارہ آکر خود دوبارہ جائزہ لینے کا بھی بتایا۔
اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ضلع ہنزہ نے بریفینگ دیتے ہوئے ایک ہفتے میں کام مکمل کرکے پانی واگزار کرنے کی یقین دھانی کرائی۔