اہم ترینگلگت بلتستان

حکومت متاثرین ائیر پورٹ کی جانب سے فریق بن کر کام کرے ، فتح اللہ خان

گلگت(وطین نیوز) حکومتی رکن و ممبر اسمبلی حلقہ دو فتح اللہ خان نے کہا ہیکہ ائیر پورٹ متاثرین کا جو مسئلہ ہے اس کو وزیر اعلی کے سامنے بھی پیش کیا ہے وزیر اعلی کے سامنے یہ بات واضح طور پر کہا ہیکہ ائیر پورٹ متاثرین عدالتوں سے انصاف کے فیصلے لیکر دھرنے میں ہیں اور ملک بھر میں اربوں کا معاوضہ مختلف سکیموں میں عوام کو دیا جاتا ہے اس لئے وفاق میں جاکر جی بی حکومت ہاتھ کھڑے کرے اور وفاق میں گلگت بلتستان حکومت ائیرپورٹ متاثرین کی جانب سے فریق بن کر کام کرے۔

ائیرپورٹ متاثرین کے نویں روز سے جاری احتجاجی دھرنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بھی ہم نے کہا ہیکہ اس مسئلے کو آسانی سے نہ لیا جائے بلکہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور ہم مکمل طور پر ائیر پورٹ متاثرین کے کے ساتھ ہیں اور جی بی حکومت وفاق میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور پوری کوشش ہوگی کہ متاثرین کو ان کا حق فوری مل سکے۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ 12 فیصلے صدر پاکستان سے لیکر دیگر عدالتوں سے لیکر آج ائیر پورٹ متاثرین دھرنے میں ہیں ائیر پورٹ متاثرین خود کو اکیلا نہ سمجھیں مجلس وحدت المسلمین مکمل ان کے ساتھ ہے اور وفاق میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس سے بھی بات کرکے ائیر پورٹ متاثرین کے حق کے لئے وہاں بھی آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ تو ہم اظہار یکجتی کے لئے آئے ہیں اگر ائیرپورٹ متاثرین کو ان کا حق نہیں ملا تو دوسری مرتبہ ہمارے ساتھ ایک کارواں ہوگا اور ائیرپورٹ کا مکمل گھیراؤ کیا جائے گا۔ ائیر پورٹ متاثرین کی جانب سے ملک افتخار نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ائیرپورٹ متاثرین میں تینوں مسالک کے افراد شامل ہیں ہم اپنے حقوق کے لئے دھرنے میں اور جتنے بھی سیاسی و دینی جماعتوں سمیت سماجی رہنماؤں نے اظہار یکجتی کیا ہے ان کے ہم مشہور ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button