گلگت بلتستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ذریعے 12سو ایجوکیشن فیلوز بھرتی ہونگے، وزیر تعلیم
سکردو (وطین نیوز) گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے آغا خان یونیورسٹی-انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان کے ذریعے سپیشل پے سکیل کے تحت 1200سو ایجوکیشن فیلوز کی بھرتیاں میرٹ پر عمل میں لائی جائیں گی۔
اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور اساتذہ کی ترقیوں کو ان کی کارکردگی سے مشروط کیا جائے گا۔ تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طالب علموں کے نظام تعلیم کی بہتری کیلئے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اگلے 2 یا 3 ماہ میں سپیشل پے سکیل کے تحت میرٹ پر 1200سو ایجوکیشن فیلوز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان یونیورسٹی-انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان (AKU-IED) کا ڈپارٹمنٹ آف سکول ایجوکیشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ساتھ ایک دیرینہ تعلق ہے۔ان کے ذریعے معیاری تعلیم بچوں کی رسائی کو آسان اور بہتر بنایا جاسکے۔ تعلیمی نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے اور کمیونٹیز کو اس میں شامل کیا جا سکے۔