اہم ترینگلگت بلتستان

وائس چانسلر کے زیر صدارت کے آئی یو اکیڈمک کونسل کی 40 واں اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کی 40واں اہم اجلاس منعقد ہوئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق سمیت مختلف امور کے حوالے سے اہم فیصلے لئیے گئے۔اجلاس کی صدارت کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔اکیڈمک کونسل کی40ویں اجلاس میں سینئرانتظامی آفیسران سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق 40واں اکیڈمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کہاکہ جامعہ کو معیاری ادارہ بنانے کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button