فیس بک کی چند گھنٹے بندش، مارک زکربرگ3ارب ڈالر سے محروم ہو گئے
نیو یارک:منگل کی شب عالمگیر سطح پر صرف ایک گھنٹے کی بندش نے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو 3ارب ڈالر سے محروم کردیا
،بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس نے بتایا کہ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز کی قدر میں 1.6فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی اور وال اسٹریٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22ڈالر کا ہوگیا،
میٹا کے شیئرز کی قدر میں گراوٹ واقع ہونے کے باوجود مارک زکر برگ 179ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔مارک زکربرگ ایک ہفتہ بھارت میں گزارا ہے جہاں وہ بھارت کے ارب پتی صنعت کار و سرمایہ کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں مدعو تھے،
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے مارک زکربرگ پر طنز کے نشتر برسانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ میری یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے تمام سرورز بخوبی کام کر رہے ہیں۔
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔