گرلز کالج سکردو کی طالبات کا ایس سی او سکردو یونٹ کا دورہ، انجینئرزکی سروسز سے متعلق بریفنگ
سکردو (نمائندہ خصوصی) آئی ٹی شعبے سے منسلک گرلز کالج سکردو کی طالبات نے ایس سی او سکردو یونٹ کا دورہ کیا جہاں انھیں تفصیلی طور پر اپریٹنگ سسٹم اور ایس سی او کے سروسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔طالبات کو انجینئرز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس سی او 1976 سے گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت آتی گئی،
آج ایس سی او فائبر ٹو دی ہوم ٹرپل پلے سروس، ایس فائبر آئیر، ایس کام، تھری جی فور جی، ڈبلیو ایل ایل،اور ایس پیسہ کی سہولیات اپنے صارفین تک پہنچا رہا ہے،انھوں نے بتایا ایس سی او گلگت بلتستان کے طول ارض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے نامساعد اور مشکل حالات کے باوجود ایس سی او بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے،
گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام بحال رکھنے کے لیے بجلی بحران سمیت دیگر کئی چیلنجز کا سامنا یے باوجود اس کے ایس سی او اپنی سروسز کو بحال رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے علاوہ ازیں ایس سی او کی جانب سے مختلف دیہی و شہری علاقوں میں فری لانسنگ حب اور آئی لیب بنائے جا رہے ہیں جہاں طلبہ و طالبات استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
بعدازاں طلباء کو کسٹمر سپورٹ سنٹر، ایکسچینج، سسٹم رومز اور دیگر حصوں کا دورہ کرایا گیاجبکہ اپریٹنگ سسٹم سے متعلق طلباء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔طلباء نے اس موقع پر کہا کہ انھیں اس مطالعاتی دورے کے دوران کافی کچھ سکیھنے کو ملا اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اگاہی ملی، طلباء نے ایس سی او کی خدمات کو سراہا اور یونٹ کا دورہ کرانے پر کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر کمانڈگ آفیسر نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایس سی او آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت بلتستان کے مختلف علاقوں میں فری لانسنگ حب بنا رہی ہے، جبکہ ایس سی او کے تحت آئی ٹی پارک سکردو بلتستان کے عوام کے لیے عظیم تحفہ ہے، انھوں نے کہا ایس سی او عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔
انھوں نے کہا ایس سی او مشکل ترین حالات کے باوجود دشوار گزار علاقوں میں کامیابی کے ساتھ سروسز فراہم کر رہا ہے۔