گلگت میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
گلگت(وطین نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس جشن آزادی پاکستان 14 اگست کی تیاریوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت،انچارج ریسکیو1122، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت،ضلعی انتظامی آفیسر ڈی سی آفس گلگت، تحصیلدار گلگت، تحصیلدار دنیور، تحصیلد ار لیگل،ڈی ایس پی ٹریفک گلگت، چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت، چیف آفیسر ایم سی گلگت، ایس ایف او گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کوشایان شان طریقے سے منایا جائیگا سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہر کر سلامی دی جائیگی اور لائٹس اور جھنڈیو ں سے دفاتر کو سجا یا جائیگا۔ 14اگست کی مین تقریب چنار باغ میں منعقد ہو گی۔ ضلع گلگت میں جھنڈیاں لگاکر سجایا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سب ڈویژ نوں میں روڈ کے دونوں اطراف میں جھنڈیوں سے سجایا جائے
گلگت شہر میں باب گلگت سے شہر کی جانب روڈ کے ایک سائینڈ میں جھنڈ یاں لگائے اور دوسری جانب قومی ہیروں کے تصاویر لگائے جائے تمام محکموں کی جانب سے دو دو عدد بینرز تیار کر کے اے سی آفس کنٹرول روم میں جمع کرائیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سٹاف مختلف چوک چواہوں پر آویزن کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چنار باغ میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جلداز جلد تشکیل دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں 14 اگست کی مناسبت پروگرامات منعقد کرائیں پروگرامات میں طلبہ کے دومیان تقاریر، نعت اور ملی نغمے کے مقابلے کرائیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور چیف آفیسر ایم سی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چنار باغ میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کے روز چنار باغ میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں۔