اہم ترینگلگت بلتستان

چیف کورٹ،ماتحت عدالتوں کے 10ججز کے بین الاضلاعی تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

گلگت(وطین نیوز) گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان کے 4ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز،1ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 1 سئینر سول جج سمیت 4 سول ججز کا بین الاضلاعی تبادلہ اور 2سول ججز کو ایڈیشنل سول ججز کا چارج دینے کی منظوری دیدی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر محمد اسحاق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گانچھے، محمد سہیل احمد خان ڈسڑکٹ اینڈ سیشن نگر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر،ضیائالرحمن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گانچھے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنزہ، راحت علی چنگیزی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو کو ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نگر،جج محمد یوسف سئینر سول جج پینال /اشکومن کو کرنٹ چارچ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکردو، شیر عالم سئنیر سول جج گلگت کو (کرنٹ چارج) سئنیر سول جج پینال/اشکومن، نرزیش مریم سول جج شگر کو سول جج روندو، فرہانہ نسرین سول جج روندو کو سول جج شگر،پرویز عالم سول جج تانگر کو سول جج گوپس/یاسین اور سول جج گوپس /یاسین حمایت اللہ کو سول جج تانگر اور سول جج داریل کا اضافی چارج دیکر تبادلہ کیا گیا جبکہ سول کورٹ 3 گلگت بشر الرحمن کو سول کورٹ 1 گلگت کا اضافی چارج دیکر نوٹفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button