اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کو مواقع، حکومت سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرائے گی، ایمان شاہ

ہنزہ (وطین نیوز)معاون خصوصی برائے وزیر اعلی ایمان شاہ نے پاک چین سرحد پر ہوٹل انڈسٹری کی تعمیر کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا پاک چین سرحد تجارتی مرکز پر اس طرح کے ہوٹل کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی ہوٹل انڈسٹری کی تعمیر سے نہ صرف روزگار کے مواقع ملے گے بلکہ پاک چین سرحد کو وسیع تر سیاحت کو فروغ ملے گی.

انہوں نے مزید کہا ایسے انویسٹرز جو گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوامی مفاد کے لئے خرچ کرتے ہیں صوبائی حکومت بھر پور تعاون اور حوصلہ افزائی کرئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان پاکستان کا سیاحتی مرکزہے بلکہ دنیا بھر کے سیاح ہنزہ دیکھے بغیر ان کا سیرو تفریح ادورا رہتا ہے اسی طرح سے صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سرمایہ دار گلگت بلتستان میں ہر سطح پر سرمایہ کاری جس کی وجہ سے علاقے سے بے روز گاری کا خاتمہ ہو چونکہ گلگت بلتستان میں ہر شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے تعلیمی یافتہ ہنز مند افراد موجود ہے

۔فارچون ہوٹل ڈائریکٹر نور علی نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام جتنا خوبصورت ہے اس طرح گلگت بلتستان کا ہر خطہ بھی انمول ہے ہمارا سوچ بھی وہی ہے جس طرح صوبائی وزیر نے یہاں پر اظہار کیا انشااللہ ہم کو کوشش کرئینگے کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی بے روزگاری سیاحت میں فروغ میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔اس موقع پر ایمان شاہ معاون خصوصی اطلاعات نے فیتہ کاٹ کر ہوٹل کا افتتاح کر دیا جس کے بعد مالکان نے معاون خصوصی سمیت صدر اسماعیلی کونسل گلگت اور ہنزہ کو ہوٹل کی تعمیر کا معائینہ بھی کرایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button