اہم ترینگلگت بلتستان

صنفی مساوات کیلئے خواتین کو معاشی طور پر مظبوط بنا نا ناگزیر ہے، سعدیہ دانش

اسلام آباد (وطین نیوز) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کا بنیادی مقصد خواتین کے حقوق اور انکے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے اس لیے دنیا بھر میں 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے. اقوام متحدہ نے سال 2024 کی تھیم کو ‘خواتین میں سرمایہ کاری کی پیشرفت کو تیز کرنا رکھا ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے.

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ صنفی معاشی عدم استحکام کو کم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے قانون و پالیسی ساز حلقوں کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے. ڈپٹی سپیکر نے زور دیا ہے صنفی مساوات کے لیے خواتین کو معاشی طور پر مظبوط بنانے کی ضرورت ہے اور آج کے جدید دور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خواتین کوذیادہ سے ذیادہ مواقع فراہم کرکے خواتین کو معاشی اور معاشرتی طور پر ترقی دی جاسکتی ہے.پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔

کسی بھی معاشرے میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیراعظم خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی دی۔ ان کے لئے لئے باقاعدہ ادارے قائم کئے اور خواتین کو اعتماد کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بااختیار بنایا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی اور خواتین کے حقوق اور انکے تحفظ کے لئے قانون سازی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button