اہم ترینگلگت بلتستان
بارگو میں دریا کنارے سے نوجوان کی نعش برآمد
گلگت (وطین نیوز)بارگو میں دریا کنارے سے گلاپور غذر کے رہائشی نوجوان کی نعش برآمد، تفصیلات کے مطابق بارگو کھاری کے قریب دریا میں ایک لاش نظر آنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار مورچری وین سمیت موقع پر پہنچ گئے اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر لاش کو دریا سے نکال کر پولیس کی موجودگی میں گلاپور اے کلاس ڈسپنسری منتقل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش نوجوان لڑکے کی تھی جو کی گلاپور غذر کا رہائشی تھا۔