اہم ترینگلگت بلتستان

ضلع شگر میں پی ایس او فلنگ سٹیشن نے کام شروع کردیا

عمران شگری

شگر( عمران شگری ) ضلع میں میں پی ایس او کے فلنگ سٹیشن نے کام شروع کردیا۔ محمدیہ فلنگ سٹیشن شگر کا افتتاح امام جمعہ جامع مسجد امامیہ سید طہ الموسوی ، ایس پی شگر شیر احمد اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی نے کیا۔ اس موقع پر شگر کے عمائدین اور لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ فلنگ سٹیشن شگر کے اولین فلنگ سٹیشن میں شمار ہوتا لیکن کئی سال کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل شگر میں بائکو فلنگ سٹیشن کا افتتاح ہوچکا ہے۔ جبکہ اس سے قبل فلنگ سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں اور سیاحوں کو فیول کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا تھا۔ فلنگ سٹیشن کی قیام پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ اورکہا کہ ان فلنگ سٹیشن کی قیام سے لوگوں کو بلیک میں مہنگے داموں فیول کی جھنجھٹ سے نجات مل جائے گا۔ اورلوگوں کی مشکلات کمی آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button