اہم ترینگلگت بلتستان

کے آئی یو اور داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کراچی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردیاگیا

گلگت(وطین نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کراچی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیاگیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق باہمی تعاون کے سمجھوتے پر کے آئی یو کی جانب سے رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے جبکہ داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کراچی کی طرف سے صدر تارا عذرا داؤد نے دستخط کیا۔

باہمی تعاون کے تحت دونوں ادارے مشتر کہ طور پر،تحقیق،انٹرپرینیورشپ،کارپوریٹ ٹریننگ، کوآپریٹو تعلیمی پروگراموں اور نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کریں گے۔

اس سے قبل وائس چانسلرنے انشورنس پالیسی کی ری ویو اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی انشورنس پالیسی کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیااور فیکلٹی و اسٹاف کو صحت سے متعلق ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button