ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیم کاجامعہ قراقرم کا دورہ
گلگت(وطین نیوز) ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیم نے جامعہ قراقرم کا دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ٹیم کی سربراہی ایچ ای سی کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے ڈائریکٹر نوید شاہ کررہے تھے۔
ٹیم نے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرآفیسران بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے ایچ ای سی کی مانیٹرنگ ٹیم کو ایچ ای سی کے زیر نگرانی جامعہ قراقرم میں جاری پی ایس ڈی پی کے منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے بعد ٹیم نے وائس چانسلر کے آئی یو کے ہمراہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،بوائز ہاسٹل،،سپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا۔ دورے میں ٹیم نے فیزیکل اور مالیاتی امور سمیت تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ٹیم کا دورے پر فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پہنچنے پر مائینگ انجینئرنگ کے ہیڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خان گل جدون نے استقبال کیااور فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف لیبارٹریوں اور کلاسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ٹیم نے مختلف لیبارٹریوں اور کلاسوں کا جائزہ بھی لیااور معیاری و خوبصورت بلڈنگ تعمیر کرانے پر وائس چانسلر کے آئی یو ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہااور خطے میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاون قرار دیا۔