اہم ترینگلگت بلتستان

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور کے آئی یو مشترکہ طور پر ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے

گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس کی صدارت قائم مقام وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے کی۔

ان کے ہمراہ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی،ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلیم فیض اللہ لون،جامعہ قراقرم کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران سمیت محکمہ تعلیم کے زمہ داران موجود تھے۔کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد سکولوں اور کالجوں میں معیار تعلیم کو بڑھانا ہے۔

کانفرنس کے انتظامات سے متعلق منعقدہ اجلاس سے گفتگو میں قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم میں معیار بڑھانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

قائم مقام وائس چانسلر نے مزید کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے جامعہ قراقرم اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس سے قبل سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے زریعہ ثانوی تعلیم کو درپیش مسائل سے متعلق ماہرین تعلیم کی آراء جمع کرتے ہوئے قلیل المدتی و طویل المدتی مضبوط پالیسی مرتب کرنا ہے تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام تعلیم کو لایا جائے تاکہ بہترین نتائج ہمارے سامنے آسکیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار کو بڑھانے سے متعلق جامعہ قراقرم کا وسیع تجربہ ہے۔

اس تجربے سے محکمہ تعلیم بھرپور فائدہ حاصل کرے گی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے زمہ داران اور جامعہ قراقرم کے زمہ داران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔جو کانفرنس کے انعقاد سے متعلق امور کو حتمی شکل دیں گے۔ ستمبر میں ہونے والی ا یک روزہ کانفرنس کا انعقاد کے آئی یو،محکمہ تعلیم جی بی اور اے کے ایف مشترکہ طور پر انعقاد کررہے ہیں۔

اس سے قبل قائم مقام وائس چانسلر نے 25ستمبر میں ہونے والی دوسری بین الاقوامی بعنوان ماحولیاتی تغیرات اور انفراسٹرکچر کو منسلک خطرات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کانفرنس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button