اہم ترینگلگت بلتستان
دنیور و دیامر پولیس کی مشترکہ کارروائی،اشتہاری ملزمان گرفتار
گلگت (وطین نیوز) دنیور پولیس اور دیامر پولیس کی مشترکہ کروائی اشتہاری ملزمان گرفتار،ایس ایچ او تھانہ دنیور و ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ دنیور نے دیامر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تھانہ دنیور کو مطلوب اشتہاری ملزمان، راج محمد ولد جہانگیر خان عالم زیب ولد صدور خان ساکنان بٹو کوٹ چلاس ضلع دیامر کو دیامر کے حدود سے گرفتار کر کے تھانہ دنیور منتقل کیا۔
ملزمان مقدمہ علت نمبر 139/022،140/022،151/022 بجرائم 380،457 ت پ میں تھانہ دنیور کو مطلوب تھے۔