اہم ترینگلگت بلتستان

چیف کورٹ، گلگت اور سکردو میں دیوانی اور فوجداری کے 26مقدمات نمٹائے گئے

گلگت(وطین نیوز) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے گلگت، اور سکردو میں دیوانی اور فوجداری پر مشتمل26مقدمات پر فیصلے سنا کر نمٹا دئیے تفصیلات کمطابق پیر کے روز چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 17مقدمات پر فیصلے سنا کر نمٹائے

جسٹس ملک عنایت الرحمن نے سنگل بینچ میں سماعت کرتے ہوئے 2مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا اس طرح سکردو میں جسٹس مشتاق محمد نے سنگل بینچ میں سماعت کرتے ہوئے 7مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا

معزز چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کی عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button