غذر، بار جنگل کے عوام کا ایفاد، ETIکے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
غذر (بیورو رپورٹ)بارجنگل گاؤں کے عوام نے بھی ایفاد ETI کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا گشگش تا بارجنگل 4 کروڈ کی لاگت سے شروع ہوکے ناکام ہونے والا ایریگیشن منصوبے پر اج عوامی اجلاس بلایا گیا
اجلاس میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل اور گاوں کے عمائدین اور یوتھ نے شرکت کی منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ایفاد ETI کے سوشل موبلائزر اور انجینئرز نے اپنے زاتی فائدے کے لیے اس عوامی نوعیت کے منصوبے کو ناکام بنایا گاوں کی زمینوں کو سیراب کرنے کا وعدہ کرکے چار کروڈ پیسہ ہضم کیا لیکن پانی واہ گزار ہونے سے قبل ہی منصوبہ ناکام ہوا جوکہ آختساب اور انتظامی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے
آجلاس میں کہا گیا کہ علاقے کا نمائندہ ایک مرتبہ چیف سیکرٹری اور انتظامی سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا اور منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کے بارے اگاہ کرے گا سنجیدگی سے اس منصوبے کا حل نکلے گا نہیں نکلنے کی صورت میں ایفاد کے خلاف سڑکوں پے نکل کر احتجاج کیا جائے گا
آجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے کہا کہ تحصیل اشکومن میں ایفاد کے ایک 60 کروڈ سے۔ زائد کے منصوبے ایفاد میں موجود کالی بھیڑیوں کی وجہ سے ناکام ہیں ہم اس بارے اپنی حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے چیف سیکرٹری اور انتظامیہ نے تحصیل اشکومن ایفاد کے تمام منصوبوں میں سختی سے ایکشن اور عوام کو مطمئن نہیں کیا تو اب فیصلے سڑکوں پے ہونگے۔