گلگت بلتستان لینگویجز اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا
سکردو (وطین نیوز) فورم فار لینگویج انیشیٹوز(FLI)کے زیر اہتمام گلگت کے مقامی ہوٹل میں جی بی کے پانچ زبانوں کے مستند ماہرین کی مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں گلگت بلتستان کے زبوں حالی کا شکار مقامی زبانوں کی تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔مقامی زبانوں کی تحفظ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم گلگت بلتستان لینگویجز اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نام سے بنانے پر اتفاق ہوا ہے
جس کا اولین مقصد متروک ہوتے مقامی زبانوں کی تحفظ ہے اس سلسلے میں تین زبانوں بلتی،برشسکی اور شینا زبان کے قاعدے چھپ چکے ہیں جب کہ ر کھوار زبان اور وخی میں بھی بہت جلد قاعدہ منظر عام پہ لایا جائے گا۔
اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ان تمام معاملات کے دیکھ بھال کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر شفیع ایڈوکیٹ، منظو رشیدا،فہیم اختر،شمس الحق نوازش اور زاہد علی شامل ہیں۔بلتستان سے معروف شاعر موسیٰ برہان اور منظور شیدا نے شرکت کی اور اپنی تجاویز متعلقہ فورم پہ پیش کئے۔