اہم ترینگلگت بلتستان
انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (وطین نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی،جس میں گلگت بلتستان کے مسائل اور ان کے حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت مل کر گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہم آہنگی سے کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔