محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی،18اگست تک بارشوں و سیلاب کا امکان
گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے امکان کے پیش نظر15 اگست تا 18 اگست 2024 تک غیر ضروری سفر اور آمد رفت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست سے 18 اگست 2024 کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔جس کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گاڑیوں کے پھسلنے کا خدشہ ہے لہذا ضلع گلگت کے عوام الناس کو تنبیہ کیا جاتا ہے ندی نالوں، دریاؤں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران بل بورڈز، بجلی کے تاروں کے نیچے جانے سے بھی اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر بلخصوص نلتر، گاشو،پہوٹ،کارگاہ، بگروٹ، ہراموش، بارگو،شروٹ، جگلوٹ،گورو اور نپورہ بسین کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے جہاں سیلا ب، لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں روز مرہ امور کے سلسلے میں سفر سے گریز کریں
ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں اور دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں
ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہائی الر ٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔