اہم ترینتعلیم و صحتگلگت بلتستان

بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کے ساتھ سکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈائریکٹرایجویکشن دیامراستور

گلگت (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹرایجویکشن دیامراستورڈویژن فقیراللہ نے تمام ڈی ڈی اوزاور ہیڈماسٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کی وہ حالیہ بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کے ساتھ سکولوں میں بچوں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

سکولوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹرایجویکشن کا کہنا تھا سکولوں کے کیسی بھی حصے میں بارسش کا پانی کو کھڑا نہیں ہونے دیا جائے نان ٹیچینگ سٹاف اوردرجہ چہارم کے ملازمین کو باقدگی سے بلایا جائے۔ ضلعے کے مختلف علاقوں کے سکولوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی جائے جس کے مطابق بارشوں کے دوران سکولوں میں عماراتوں کا جائزہ لیا جائے۔

سکولوں کے بچوں عملے اور کمیونٹی کے محفوظ بنانے کے لیے درجہ چہارم کے ملازمین کو تعینات کیا جائے اور بارش کا پانی کسی صورت میں چھتوں اور عمارتوں کے اندر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تعلیمی اداروں میں بجلی کے تاروں کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے فرنیچر ز کی حفاظات کتابوں اور تعلیمی مواد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

فقیر اللہ کا مزید کہنا تھا تمام افسران و عملہ اپنی ذمے داریاں پوری کرے اور اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ و طالبات کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ قیراللہ نے متعلقہ آفسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے سخت ایکشن لیتے ہوئیغیرحاضر ملازمین کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیں تمام ڈی ڈی اوز اپنے متعلقہ علاقوں میں تعلیمی افسران سے معاونت کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کریں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button