آج کے کالمزگلگت بلتستان

جنگلی حیات کے تحفظ میں نمایاں کردار، فیضان دکھی کو آئی بیکس ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد (وطین نیوز) جنگلی حیات کے تحفظ میں نمایاں کردار، سب ڈویژنل آفیسر محکمہ جنگلات جنگلی حیات و پارکس فیضان دکھی کو پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز کے موقع پر آئی بیکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسلام آباد میں ورلڈ رینجرز ڈے کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید خان تھیں۔

تقریب میں جنگلی حیات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد میں ایوارڈز دیدئے گئے جن میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات و پارکس کے سب ڈویژنل آفیسر فیضان دکھی کو آئی بیکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فیضان دکھی نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے تین بار مسلح جتھوں کا سامنا کیا،

جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے جسم کے کئی حصوں کو برآمد کرنے ضبط کیا، تین زندہ مارخور اور بھیڑیا کے پلے کو بھی ریسکیو کرکے بچانے کے علاوہ نلتر میں برفانی چیتے کی دیکھ بھال ان کی نمایاں کارکردگی اور بہادری کے واقعات میں شامل ہیں۔ PNCA اسلام آباد میں ایک خوبصورت ایوارڈ، نقد انعام، فیلڈ کٹ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button