اہم ترینگلگت بلتستان
سعید پیر زادہ سراج الدیں شاہ کو ہنگامی صوارتحال کے دوران بہترین عوامی خدمات پرایوارڈ دینے کا مطالبہ
استور(وطین نیوز) استور کے تمام عوامی،سماجی سیاسی اورمذہبی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا ہے ضلعی ہیڈکوارٹرکوریکوٹ سے تعلق رکھنے والا لیویزفورس کا صوبیدار سعید پیر زادہ سراج الدیں شاہ کو ہنگامی صوارتحال کے دوران اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر بہترین عوامی خدمات سرانجام دینے پرایوارڈ دینے کے ساتھ ساتھ ان کو ترقی اور نقدی انعام دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لیویزفورس کا صوبیدار سعید پیر زادہ سراج الدیں شاہ نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھرگزشتہ روز گوریکوٹ کے ایک گھرمیں لگی آگ کو بجھانے اور گھر والوں کو ریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کا یہ سرکاری ملازم نے سب سے آگے نکال کر بھرپورامدادی کارروائیاں میں حصہ انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا
اسی طرں گزشتہ سال سانحہِ شو داس شونثھر پاس کے پاس پیش انے والا بہت بڑا حادثہ جس میں چودہ بکروال جانبحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے تواس وقت بھی اسی شخص نے تمام تر مسائلِ اور مشکلات کے باوجود نہ صرف زخمیوں کوریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا بلکہ حادثے میں جانبحق آفراد کی لاشوں کو بھی بلندی سے لے کر آنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس کے ساتھ درجنوں حادثات سیلاب متاثرین کو بھی ریسکیو کرنے کے ساتھ کسی بھی جگہ عوامی مسائل اور مشکلات کے حوالے سے روز اول سے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس وقت انکی خدمات کو دیکھ کر انکو ایوارڈ اور نقدی انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
استور کے تمام عوامی،سماجی سیاسی اورمذہبی شخصیات کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون، کمشنر استور دیامر ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سے خصوصی اپیل کی ہے سراج الدین کی بہترین کارکردگی پر انکو ایوارڈ دینے کے ساتھ ساتھ انکو ترقی اور نقدی انعام دیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔