اہم ترینگلگت بلتستان

یکریٹری صحت گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کا آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا سرپرائز دورہ

چلاس(وطین نیوز)سیکریٹری صحت گلگت بلتستان دلدار احمد ملک کا آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کا سرپرائز دورہ ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبد الاحد، ڈی ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبد الشکور موجود تھے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس۔میں صفائی چیک کی مریضوں کی عیادت کی مڈیسن کے پوچھا

سیکریٹری صحت گلگت بلتستان نے ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میرا اپنا گھر ہے دیامر میں اس وقت داریل و تانگیر بابوسر گوہر آباد تھور سمت تمام پری فریز میں ڈاکٹر موجود ہے ہسپتال کے اندر بھی تمام شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کیا جائے

سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ہاسپٹل کے اندر بائیو میٹرک سسٹم جلد از جلد انسٹال کرنے کے بھی احکامات دے رہی میڈیسن کی اس وقت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن کے ٹنڈرز ہو رہے ہیں اس عمل کے مکمل ہوتے ہی تمام ہسپتالوں کو میڈیسن کی سپلائی جاری کی جائے گی چلاس ہسپتال میں ایم آر آئی بلاگ پر تیزی سے کام جاری ہے دیامر ہسپتال کے ساتھ بڑا علاقہ لگا رہا ہے

یہاں اکثر اوقات بڑے حادثے شاہراہِ قراقرم کوہستان شاہراہِ بابوسر میں ہوتے ہیں اور تمام تر پریشر اسی ہسپتال پر پڑھتا ہے آر ایچ کیو ہسپتال سٹاف اور ڈاکٹر کا اہم ترین کردار رہا ہے چلاس آر ایچ کیو ہسپتال کو فعال بنانے کیلییتمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے حکومت گلگت بلتستان نے اس سال بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھاے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ چیرمین واپڈا سے بات چیت چل رہی ہے بہت جلد دیامر کی عوام کو خوشخبری دے گے

متعلقہ مضامین

Back to top button